کراچی: بچی سے زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں ملزم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا
زیادتی کا یہ واقعہ 2017 میں مچھر کالونی میں پیش آیا تھا
کراچی:
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے 8 سالہ کمسن بچی سے جنسی زیادتی کی کوشش کے مقدمے میں ملزم کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔
عدالت نے ملزم رحیم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کی مزید 6 ماہ قید کاٹنا ہوگی۔
استغاثہ کے مطابق زیادتی کا یہ واقعہ 2017 میں مچھر کالونی میں پیش آیا تھا، ملزم نے ایک گھر کے اندر زیادتی کی کوشش کی۔
ملزم کیخلاف استغاثہ نے پانچ سے زائد گواہ پیش کئے، استغاثہ ملزم پر جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی، ملزم کیخلاف تھانہ ڈاکس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔