اسرائیلی جیلوں میں خواتین قیدیوں کی حالت دگرگوں

متعدد خواتین جلدی امراض، سانس کی بیماریوں اور دیگر سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت بگڑنے کی تازہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

فلسطینی کمیشن برائے قیدیوں کے مطابق مقبوضہ فلسطینی خواتین کو ڈیمون جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے، ناقص خوراک، بنیادی ضروریات کی کمی، طبی سہولیات کی عدم دستیابی اور بار بار تلاشی و چھاپوں کا سامنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت تقریباً 92 فلسطینی خواتین اسرائیلی جیلوں اور حراستی مراکز میں قید ہیں۔ متعدد خواتین جلدی امراض، سانس کی بیماریوں اور دیگر سنگین طبی مسائل کا سامنا کر رہی ہیں، جبکہ بعض کو مناسب علاج اور ادویات نہ ملنے کی شکایات ہیں۔

حالیہ دنوں میں اسرائیل کے قومی سلامتی کے وزیر ایتامار بن گویر نے ڈیمون جیل کا دورہ کرکے خواتین قیدیوں کی شکایات پر مشتمل ویڈیو بھی جاری کی۔ ایک قیدی نے پانی، نہانے اور بنیادی ضروریات کی کمی کی شکایت کی، جبکہ بن گویر نے سخت جیل پالیسیوں کا دفاع کیا۔ 

فلسطینی قیدیوں کے اداروں کا کہنا ہے کہ خواتین قیدیوں کے لیے حالات مسلسل خراب ہو رہے ہیں، خصوصاً طبی نگہداشت، صفائی، خوراک اور بنیادی انسانی ضروریات کے حوالے سے۔

Load Next Story