پاکستان کرکٹ کو تباہ کردیا، سابق کرکٹرز کی پی سی بی کے فیصلے پر کڑی تنقید
انگلینڈ میں ابتدائی دو ٹیسٹ میچز میں عبرتناک شکست کے بعد قومی اسکواڈ سے دوران سیریز سات کھلاڑیوں کو نکال دیا گیا۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ان سات کھلاڑیوں میں وہ کھلاڑی بھی شامل ہیں جو دونوں میچز کی پلیئنگ الیون میں شامل ہی نہیں تھے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اس فیصلے پر سابق کرکٹرز کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔
پاکستان کو 2011 کے ورلڈکپ میں سیمی فائنل تک لے جانے والے کپتان شاہد آفریدی نے کہا اس فیصلے کی منطق سمجھ نہیں آئی، یہاں تک کہ متبادل کھلاڑیوں کا انتخاب بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے؟ یہ کیسی سوچ اور کیسا طرزِ عمل ہے؟
شاہد آفریدی نے سوال اٹھایا کہ محض 5 ٹیسٹ میچوں کے بعد کوچ کو کیوں ہٹا دیا گیا؟
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اتنے سارے تجربہ کار سلیکٹرز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے یہ اب تک کا سب سے زیادہ حیران کن فیصلہ ہے۔
Not sure what is the logic or reasoning behind this decision! Even the replacements make no sense - T20 players have been included for a Test match in England? What is this thinking and approach? Why has the coach been axed after 5 Test matches? This is the most shocking decision…
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) August 31, 2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اولین ایڈیشن میں پاکستان کو فائنل تک لے جانے والے کپتان شعیب ملک نے کہا کہ اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے والے کھلاڑی اب بھی ہمارے قومی کرکٹرز ہیں جنہوں نے پاکستان کی خدمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کے لیے ’پہلی فلائٹ سے واپس بھیجنے‘ جیسے جملے توہین آمیز ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ احتساب کا آغاز کھلاڑیوں سے نہیں بلکہ ان لوگوں سے ہونا چاہیے جنہوں نے نظام کو خراب کیا۔ بینچ پر بیٹھے یا صرف دو، تین ٹیسٹ میچز کھیلنے والے کھلاڑیوں کا احتساب نہیں ہونا چاہیے تھا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب کا عمل بھی دورے کے اختتام پر شروع ہونا چاہیے تھا۔
شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ہر خراب میچ کے بعد کھلاڑیوں کو اس قسم کے ذہنی دباؤ اور تنقید کا سامنا نہیں کرنا چاہیے، ورنہ ناکامی کا خوف ہمارے کھلاڑیوں کے ذہنوں میں بس جائے گا۔
Ak ak kar ke sab kerry bhar nikal raye jesy in logo ne kudh bohot bary karnamy kiye hen
— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) August 31, 2026
سابق ٹیسٹ کرکٹر تنویر احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کا بیڑا غرق کردیا ہے، کسی کو کسی کی عزت کی پروا نہیں ہے۔
Beragharak beragharak beragharak kardiya Pakistan cricket ka kisi ko kisi ke izzat ke parwa he nahi 😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡😡
— Tanveer Says (@ImTanveerA) August 31, 2026