ایئر انڈیا کا بدترین بحران، مودی کے نام نہاد ترقیاتی دعوے بے نقاب
پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے بعد مودی کے کھوکھلے ترقیاتی دعوؤں کا پول کھل گیا.
برطانوی جریدہ دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق 2025کے ہلاکت خیز حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے لیے بھارتی اور برطانوی مسافروں کا اعتماد بحال کرنا مشکل ہو گیا. حادثے کے بعد ایئر انڈیا کے حفاظتی معیار سے متعلق متعدد منفی خبروں نے مسافروں میں مزید خوف پیدا کر دیا.
ماہرِ ہوا بازی سنجے لیزار کے مطابق مودی کے دور اقتدار میں بھارت کا ایوی ایشن سیکٹر مکمل بدحالی کا شکار ہو چکا ہے.
اگست اور ستمبر 2025 میں ایئر انڈیا کے مسافروں کی تعداد بالترتیب 11 اور 19 فیصد تک کم ہوگئی، اپریل 2025 کے برعکس اپریل 2026 میں ایئر انڈیا کے مسافروں میں تقریباً 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.
تجزیہ کاروں نے جغرافیائی کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو بھارتی ایوی ایشن کے حالیہ بحران کی وجہ قرار دیدیا.