ہاکس بے؛ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد حسن ولد محمد جمیل کے نام سے کی گئی

(فوٹو: فائل)

کراچی:

ہاکس بے روڈ منوڑہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ نیوی چوکی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، جس کی لاش ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی ۔

ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ محمد حسن ولد محمد جمیل کے نام سے کی گئی ۔ متوفی منوڑہ کا رہائشی تھا ۔

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حولے کر دی ۔

Load Next Story