موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند، راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.90 فٹ تک پہنچ گئی

اسلام آباد اور گردونواح میں موسلا دھار بارشوں کے باعث راول ڈیم میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی کی سطح 1751.90 فٹ تک پہنچ گئی، پانی کی سطح میں اضافے کے باعث راول ڈیم کے سپل ویز آج یکم ستمبر دوپہر 2 بجے کھولے جائیں گے۔

ریسکیو 1122، پولیس اور متعلقہ اداروں کو سپل ویز کھلنے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ سپل ویز کھولنے سے قبل تمام متعلقہ اداروں کو ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے ندی نالوں اور نشیبی علاقوں کے قریب جانے سے گریز کی اپیل کی ہے۔

Load Next Story