اسپین میں موسم گرما کے دوران 5000 سے زائد اموات ریکارڈ

تقریباً 5,048 متاثرین کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں

اسپین میں 2026 کے موسمِ گرما کے دوران شدید گرمی سے منسلک اموات 5,000 سے تجاوز کر گئی ہیں.

اسپین کے کارلوس ہیلتھ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق، 15 مئی سے 30 اگست 2026 تک تقریباً 5,232 اموات شدید درجۂ حرارت سے منسوب کی گئی ہیں۔

صرف اگست میں 2,147 اموات کا ابتدائی تخمینہ ہے۔ تقریباً 5,048 متاثرین کی عمریں 65 سال سے زیادہ تھیں، جبکہ 85 سال سے زائد افراد سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

تقریباًیکارڈ 2022 میں 4,789 اموات کا تھا، جسے 2026 میں عبور کر لیا گیا۔ یہ اعداد براہِ راست موت کے سرٹیفکیٹس میں صرف ’’گرمی‘‘ کو وجہ قرار دینے کا شمار نہیں، بلکہ شماریاتی تخمینہ ہے کہ معمول سے کتنی اضافی اموات شدید درجۂ حرارت سے منسلک ہو سکتی ہیں۔

2026 کا موسمِ گرما اسپین میں غیر معمولی طور پر گرم رہا؛ جولائی تاریخی ریکارڈ میں گرم ترین جولائیوں میں شامل رہا اور شدید گرمی کی کئی لہروں کا سامنا ہوا۔

Load Next Story