سی ویو کراچی پر اسٹنگ رے نسل کی مچھلیاں ماہی گیروں کے ہاتھ لگ گئیں
سی ویو کراچی پر ماہی گیروں نے اسٹنگ رے نسل کی مچھلیاں پکڑ لیں، مچھلیاں بغیر لانچ کے جال سے شکار کرنے والے گذری ماہی گیروں نے شکار کی۔
اسٹنگ رے کو مقامی زبان میں آرا مچھلی بھی کہا جاتا ہے۔ اسٹنگ رے سمندری ماحول میں اہم کردار ادا کرنے والی مچھلیاں ہیں۔ پاکستان میں، انہیں بنیادی طور پر ساحلی اور کھلے سمندر میں جالوں کے ذریعے پکڑا جاتا ہے۔
روایتی طور پر ان کا استعمال پولٹری انڈسٹری کے لیے مچھلی سے تیار چارہ بنانے میں کیا جاتا رہا ہے۔
پاکستان میں سالانہ تقریباً 10ہزار میٹرک ٹن اسٹنگ رے پکڑی جاتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کے ساحل پر عام طور پر اسٹنگ رے مچھلیوں کی تقریباً 38 مختلف اقسام پائی جاتی ہیں۔