زخمی کھلاڑی ٹیم کی خاطر بیٹنگ کرنے میدان میں آگیا، چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلا دی

اے کے ارجن شدید تکلیف کے باعث درست انداز میں چل بھی نہیں پا رہے تھے

کیرالا کرکٹ لیگ میں تھریسور ٹائٹنز کے بیٹر اے کے ارجن نے زخمی ہونے کے باوجود آخری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کو سنسنی خیز کامیابی دلادی۔

تھریسور ٹائٹنز کو میچ کی آخری گیند پر جیت کے لیے 4 رنز درکار تھے جب شرن کے آؤٹ ہونے کے بعد ارجن کو زخمی حالت میں کریز پر آنا پڑا۔

وہ شدید تکلیف کے باعث درست انداز میں چل بھی نہیں پا رہے تھے اور بیساکھی کے بجائے اپنے بیٹ کو سہارا بنا کر کریز تک پہنچے۔

تاہم بیٹنگ کے وقت بائیں ہاتھ کے بیٹر نے غیر معمولی حوصلے اور سکون کا مظاہرہ کیا۔

ارجن نے آخری گیند پر زبردست شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کو باؤنڈری سے باہر پہنچا دیا جس کے ساتھ ہی تھریسور ٹائٹنز نے ڈرامائی فتح حاصل کرلی۔

ان کی یہ بہادری 2018 میں کیدار جادھو کی یاد تازہ کرگئی جنہوں نے انجری کے باوجود چنئی سپر کنگز کو ممبئی انڈینز کے خلاف آخری اوور میں فتح دلائی تھی۔

Load Next Story