بابر ٹیم میں تبدیلیوں کا کیسے بتائیں گے؟ کیون پیٹرسن نے پاکستان کرکٹ کا مذاق اڑا دیا

طویل انٹرویو کی وجہ سے ٹاس ایک رات قبل ہی کرلینا چاہیے, کیون پیٹرسن

دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستان ٹیم میں اچانک اکھاڑ پچھاڑ پر سابق غیر ملکی کرکٹرز تنقید کے ساتھ مذاق بھی اڑانے لگے۔

سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کیون پیٹرسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ میچ سے قبل کپتان سے انٹرویو میں ٹیم میں ہونے والی تبدیلیوں کا پوچھا جاتا ہے۔

انہوں نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ یہ میرے دوست بابر اعظم کے لیے بہت طویل انٹرویو ہونے والا ہے۔

کیون پیٹرسن نے مزید کہا کہ اتنے طویل انٹرویو کی وجہ سے ٹاس ایک رات قبل ہی کرلینا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سات کھلاڑیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

وطن واپس بھیجے جانے والے کھلاڑیوں میں محمد رضوان، سلمان علی آغا اور امام الحق بھی شامل ہیں۔

Load Next Story