رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کو مربوط بنانے کےلیے نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان معاہدہ
نادرا اور وفاقی تعلیمی بورڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے جس کے تحت طلبہ کی رجسٹریشن اور تعلیمی اسناد کے نظام کو مربوط بنایا جائے گا۔
ڈیٹا کے باہمی تبادلے کا نظام وضع کر دیا گیا، نادرا اپنے ریکارڈ سے وفاقی تعلیمی بورڈ کو طلبہ کی اہم معلومات فراہم کرے گا۔
معلومات میں نام، ولدیت، تاریخ پیدائش وغیرہ شامل ہوں گے، طلبہ کی رجسٹریشن میں غلطیاں اور معلومات کا تضاد کم ہو گا۔
درست اور قابل اعتماد تعلیمی اسناد کے اجراء سے انتظامی امور بہتر ہوں گے، ڈیجیٹل والٹ بنایا جائے گا، طلبہ کو تعلیمی اسناد تک محفوظ ڈیجیٹل رسائی ملے گی۔
معاہدہ قومی شناخت اور تعلیمی ریکارڈ کو مربوط بنانے کے نادرا کے پراجیکٹ کا حصہ ہے، نادرا تمام بورڈز اور ایچ ای سی کے ساتھ ڈیٹا کی ڈیجیٹل ترسیل کو مربوط بنا رہا ہے۔