غزہ میں اسرائیل کا تازہ حملہ، 4 فلسطینی شہید

اسرائیل کی مسلسل بمباری کی وجہ سے ایمبولینس اور طبی ٹیمیں حملے کی جگہ تک نہیں پہنچ سکیں

غزہ کی پٹی میں تازہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم چار فلسطینی ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے.

ایک مقامی طبی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے مغرب میں الکتیبہ کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسرائیل کی مسلسل بمباری کی وجہ سے ایمبولینس اور طبی ٹیمیں حملے کی جگہ تک نہیں پہنچ سکیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملوں میں زخمی ہونے والوں میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے الکتیبہ کے علاقے پر آدھے گھنٹے سے بھی کم عرصے میں 16 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

Load Next Story