6 سالہ بچی پر تشدد، مبینہ زیادتی کی کوشش؛ ملزم گرفتار

ڈی آئی جی آپریشنز نے شکایت پر فوری کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں

6 سالہ بچی کی والدہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی کھلی کچہری میں پیش ہوئیں اور واقعہ کی شکایت کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے شکایت پر فوری کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں۔ نشتر کالونی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے ملزم حمزہ کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ملزم پر مبینہ طور پر 6 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش اور مزاحمت پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔ پولیس نے ملزم حمزہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، مزید قانونی کارروائی کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ بچوں کے تحفظ اور ایسے جرائم کے تدارک کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔
 

Load Next Story