بادشاہ سے علیحدگی کے بعد ایشا کے انسٹا اکاؤنٹ سے کون سی پوسٹ اچانک غائب

جوڑے کی شادی کی خبر بھی اچانک اُس وقت سامنے آئی تھی جب ایشا کی والدہ نے کچھ تصاویر وائرل کی تھیں

ایشا رکھی کے انسٹاگرام سے انکی ایک پوسٹ غائب ہوگئی (اے آئی سے بنوائی گئی تصوراتی تصویر)

بھارت کے عالمی شہرت یافتہ ریپر بادشاہ اور پنجابی اداکارہ ایشا رِکھی کی شادی کے محض پانچ ماہ بعد علیحدگی کے اعلان نے سب کو حیران کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی جانب سے علیحدگی کے اعلان میں اس کی وجہ بیان نہیں کی جبکہ مداحوں سے پرائیویسی برقرار رکھنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دوبارہ اس موضوع پر گفتگو نہیں ہوگی۔

اس واضح اعلان کے باوجود سوشل میڈیا پر بادشاہ اور ایشا کے مداحوں کے درمیان ایک لفطی جنگ چھڑ گئی ہے۔ جس میں دونوں جانب سے الزامات کی بارش کی جا رہی ہے اور ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا جا رہا ہے۔

اس دوران ایشا رکھی کی ایک پرانی پوسٹ خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے جو اب یہ پوسٹ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود نہیں ہے۔ یہ پوسٹ طلاق کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی ڈیلیٹ کردی گئی۔

اس پوسٹ میں ایشا رکھی نے کسی کا نام لیے بغیر اپنی زندگی کے ایک مشکل دور کا ذکر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کچھ جنگیں ایسے زخم چھوڑتی ہیں جو دکھائی نہیں دیتے۔

انھوں نے مزید لکھا تھا کہ وہ طویل عرصے تک خوف کے باعث خاموش رہیں۔ اپنے شوہر کے اثر و رسوخ، طاقت اور وسائل کا احساس تھا اور خاموش رہنا ہی ان کے لیے محفوظ راستہ ہے۔

ایشا رکھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ خاموشی رضامندی نہیں بلکہ بقا تھی اور اب وہ خوف کے بجائے حوصلے کا انتخاب کر رہی ہیں۔

شاید وہ فی الحال پوری کہانی بیان کرنے کے لیے تیار نہ ہوں، لیکن اب وہ یہ ظاہر کرنا چھوڑ رہی ہیں کہ سب کچھ ٹھیک تھا۔

گلوکار بادشاہ نے کیا کہا؟

طلاق کا اعلان کرتے ہوئے گلوکار بادشاہ نے کہا کہ وہ اور ایشا رِکھی باہمی رضامندی سے اپنی الگ راہوں پر آگے بڑھنے کا فیصلہ کرچکے ہیں۔

انھوں نے دونوں کے درمیان فیصلے کو باہمی احترام پر مبنی قرار دیتے ہوئے مداحوں اور عوام سے ان کی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔

بادشاہ نے یہ بھی واضح کیا کہ طلاق کے معاملے پر یہی ان کا واحد اور آخری بیان ہوگا۔ مزید کسی قسم کی قیاس آرائی یا مفروضوں سے گریز کیا جائے۔

طلاق کیطرح شادی کی خبر بھی اچانک سامنے آئی تھی

بادشاہ اور ایشا رِکھی کی شادی کی خبر بھی رواں سال اچانک منظرعام پر آئی تھی۔ مارچ میں ایشا کی والدہ پونم رِکھی نے انسٹاگرام پر کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جن سے دونوں کی شادی کا انکشاف ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بادشاہ اور ایشا کی پہلی ملاقات ایک مشترکہ دوست کی پارٹی میں ہوئی تھی۔ دونوں کی دوستی بتدریج محبت میں تبدیل ہوئی اور تقریباً چار سال تک ان کے تعلقات کی خبریں سامنے آتی رہیں۔

واضح رہے کہ گلوکار بادشاہ نے اپنی پہلی اہلیہ سے علیحدگی کے تقریباً چھ سال بعد ایشا رِکھی سے شادی کی تھی۔

 

Load Next Story