خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 2 جانبحق اور 3 زخمی

بارشوں کے باعث 9 گھروں کو نقصانات پہنچے، امدادی سرگرمیاں جاری

خیبر پختون خوا کے مختلف حصوں میں ہونے والی تیز بارشوں  کے باعث گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے کے حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی جبکہ 9 گھر متاثر ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بارشوں سے جانی و مالی نقصانات کے حوالے سے پی ڈی ایم اے نے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 خاتون اور ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں بھی 1 مرد، 1 خاتون اور ایک بچہ  شامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق تیز بارشوں کے باعث اب تک  9 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 5 گھروں کو جزوی جبکہ 4 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بونیر، مردان، مہمند اور شانگلہ میں پیش آئے ہیں۔ متاثرین کو امداد کی فراہمی کے لئے پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔

Load Next Story