شعیب ملک کا چوتھی شادی کی افواہوں پر دلچسپ ردعمل

شعیب ملک نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں یہ افواہ پھیلانا چاہتے ہیں کہ وہ ایک ’جینٹل مین‘ ہیں

پاکستان کے معروف کرکٹر شعیب ملک نے اپنی شادی اور نکاح سے متعلق بار بار سامنے آنے والی افواہوں پر دلچسپ ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ خبروں میں ان کی مسلسل شادی ہو رہی ہوتی ہے۔

شعیب ملک حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گردش کرنے والی خبروں اور افواہوں پر کھل کر بات کی۔

کرکٹر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ انہیں اکثر اپنے نکاح کی خبریں سننے کو ملتی رہتی ہیں اور وہ خود بھی حیران ہوتے ہیں کہ ان کی شادی سے متعلق اتنی زیادہ افواہیں کہاں سے آتی ہیں۔

واضح رہے کہ شعیب ملک کی ذاتی زندگی ماضی میں بھی خبروں کا حصہ بنتی رہی ہے۔ انہوں نے بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی مگر دونوں کے درمیان بعدازاں علیحدگی ہو گئی۔

 

Load Next Story