محسن نقوی کی صدر مملکت سے لندن میں ون آن ون ملاقات، اہم پیغام پہنچا دیا
صدر آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملاقات کی، جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدر آصف علی زرداری اور محسن نقوی نے ون آن ون بات چیت کی، جس دوران اہم قومی اور موجودہ سیاسی معاملات زیر بحث آئے۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے صدر مملکت کو ایک اہم پیغام بھی پہنچایا۔ صدر آصف علی زرداری نے مختلف قومی معاملات، بالخصوص نئے صوبوں سے متعلق جاری بحث پر اپنے موقف پر مکمل طور پر قائم رہنے کا پیغام دیا۔
صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کے قومی مفاد میں تمام فریقوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا اور قومی اتفاق رائے کے بغیر کسی بھی مسئلے کا پائیدار حل ممکن نہیں۔