لاہور: ملازمت کے بہانے بلاکر شادی شدہ خاتون کا بیٹی کی موجودگی میں گینگ ریپ
سسرالی رشتےدار کی مبینہ ملی بھگت سے پہلےسے موجود 2 افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، ایف آئی آر
لاہور میں شادی شدہ خاتون کو ملازمت دلوانے کے بہانے ایک گھر میں لے جا کر مبینہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق سسرالی رشتے دار کی مبینہ ملی بھگت سے پہلے سے گھر میں موجود دو افراد نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا، واقعے کے وقت خاتون کی ڈیڑھ سالہ بیٹی بھی کمرے میں موجود تھی۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ خاتون بہنوئی عمران کے ساتھ ملازمت کے لیے 5 نمبر اسٹاپ پہنچی تھی، پولیس نے ملزمان کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزمان موقع سے فرار، گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔