راولپنڈی: سی سی ڈی کے  شہید اہلکار اور مقابلے میں ہلاک ملزم کی مزاحمت کی ویڈیو سامنے آگئی 

ملزم  روپوش ہونے کے لیے لیڈی منشات سپلائر کے پاس پہنچا

راولپنڈی کے تھانہ چکلالہ کے  علاقے کیو جے ہائٹس سفاری فیز ون کے قریب سی سی ڈی اور خطرناک اشتہاری ملزم کے مابین مبینہ مقابلہ ملزم  کی فائرنگ سے سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان غیور  شہید ،جوابی فائرنگ میں ڈاکو عمر عرف چھینہ بھی مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق سی سی ڈی راولپنڈی کے سب انسپکٹر عدنان غیور چند دن سے  ٹیم کی ہمراہ   ڈکیتی و سنگین جرائم میں ملوث مطلوب اشتہاری ملزم عمر عرف چھینہ کی علاقے میں موجودگی کی اطلاع پراس کی گرفتاری کے لیے مصروف عمل تھے۔

اس دوران بدھ کی صبح  تھانہ چکلالہ کے علاقے  کیو جے ہائٹس سفاری فیز ون کے علاقے میں سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان غیور گزر رہے  تھے کہ انھیں مطلوب اشتہاری ملزم دکھائی دیا جس پر انھوں نے سی سی ڈی  ٹیم اور تھانہ چکلالہ اطلاع دیکر کمک طلب کی۔

اس دوران ملزم خطرہ بھانپ کر فرار ہونے لگا تو عدنان غیور نے اس کو خود ہی قابو کرلیا جس کے دوران ملزم پاؤں میں شیشہ لگنے سے زخمی بھی ہواتاہم سی سی ڈی سب انسپکٹر عدنان غیور اور ملزم  عمر عرف چھینہ  آپس میں  گتھم گتھا حالت میں تھے تو ملزم نے اسی حالت میں مزاحمت کرکے خود کو چھڑانے کے لیے انتہائی قریب سے فائرنگ کی اور گولی سر پر لگنے سے عدنان غیور نے  موقع پر بھی جام شہادت نوش کیا جب کہ ملزم زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

ملزم کو بہادری سے قابو کرنے اور ملزم کی مزاحمت کی سی سی ٹی وی فٹیج بھی سامنے آگئی جس میں عدنان غیور کو ملزم کو قابو کرتے اور ملزم کو مزاحمت کرتے دیکھا جاسکتا جاسکتا ہے۔

سی سی ڈی کی ریجنل آفیسر حسن جہانگیر وٹو ڈسڑکٹ آفیسر مرزا جاوید اقبال اور پولیس ٹیم بھی ملزم کے تعاقب میں رہی۔

اس دوران ملزم  لیڈی منشات سپلائر کے پاس پہنچا لیکن وہاں سے مدد نہ ملنے پر قریبی گلیوں میں روپوش ہوا اور شہریوں کو یرغمال بنانے کی کوشش کی تو سی سی سی ڈی ٹیم نے خون کے نشانات پر ملزم کے قریب پہنچ کر اس کے  گرد گھیرا ڈال لیا اور کراس فائرنگ کے دوران ملزم زخمی ہوا اور  زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے  فرانزک شواید جمع کرنے کے بعد شہید کا جسد خاکی اور اشتہاری ملزم کی نعش ہسپتال منتقل کردی۔

آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے  شہید سب انسپکٹر عدنان غیور کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا  اور شہید  کے اہلخانہ کی مکمل دیکھ بھال، ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔

 

Load Next Story