لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد پاکستان کو ایک اور دھچکا

انگلینڈ کے گس اٹکنسن کو 10 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 24ویں نمبر پر چلے گئے

انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا، قومی کھلاڑیوں کی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھی تنزلی ہوگئی۔

لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دی جس کے بعد جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم 5 درجے تنزلی کے بعد 15ویں نمبر پر چلے گئے۔ بابراعظم نے لارڈز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 8 جبکہ دوسری اننگز میں صرف 6 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کے سعود شکیل نے رینکنگ میں 15 درجے کی بڑی چھلانگ لگائی اور وہ 18ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ سری لنکا کے سونل دینوشا 25ویں نمبر پر موجود ہیں۔

دیگر پاکستانی بلے بازوں میں محمد رضوان 7 درجے تنزلی کے بعد 33ویں، شان مسعود 3 درجے تنزلی کے بعد 41ویں جبکہ سلمان علی آغا بھی 3 درجے تنزلی کے بعد 43ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کے مچل اسٹارک بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

انگلینڈ کے اولی رابنسن نے 6 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے پانچویں پوزیشن سنبھال لی، جبکہ سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 4 درجے بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

پاکستان کے محمد عباس 15ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ انگلینڈ کے جوش ٹنگ 4 درجے ترقی کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ انگلینڈ کے گس اٹکنسن کو 10 درجے تنزلی کا سامنا کرنا پڑا اور وہ 24ویں نمبر پر چلے گئے۔

Load Next Story