کینیڈا: کتے نے 56 افراد کی پیٹھوں سے چھلانگیں لگا کر گنیز ریکارڈ بنا دیا

یہ ریکارڈ ایڈمنٹن ریور ہاکس کے 14 جون کو ہونے والے میچ کے دوران قائم کیا گیا

کینیڈا میں ایک کتے نے 56 افراد کی پیٹھوں سے چھلانگیں لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

صوبے البرٹا کی ایک بیس بال ٹیم نے میچ کے دوران گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے کی ایک منفرد کوشش کی جس میں ایک آسٹریلین شیفرڈ کتے نے 56 افراد کی پیٹھوں سے چھلانگیں لگائیں۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد کے مطابق اس کارنامے کے لیے ایک منٹ کا وقت مقرر تھا لیکن شارڈونے نے یہ ریکارڈ صرف 16 سیکنڈ میں مکمل کرلیا۔

یہ ریکارڈ ایڈمنٹن ریور ہاکس کے 14 جون کو ہونے والے میچ کے دوران قائم کیا گیا۔

Load Next Story