سیکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش

کشمیرمیں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے نام نہاد شدت پسندی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے

سیکیورٹی کی آڑ میں مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت پر ڈاکہ ڈالنے کی سازش سے متعلق فاروق عبداللہ نے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا ہے.

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسند مودی حکومت کے زیراثرمقبوضہ کشمیرمیں تحریک آزادی کو کچلنے کیلئے نام نہاد شدت پسندی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے.

سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ نے مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد شدت پسندی کے بھارتی دعوؤں کومودی سرکار کا ڈرامہ قراردے دیا.

کشمیری پنڈتوں کونام نہاد دھمکیوں کا معاملہ جموں و کشمیرکی ریاستی حیثیت کو متاثرکرنے کی سازش ہے. مودی سرکارشدت پسندی کے خاتمے کا دعویٰ کرتی ہے توپھریہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں؟ 

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا  کہ لیفٹیننٹ گورنرکے پاس پولیس اورانتظامیہ کے تمام اختیارات ہیں،سیکیورٹی پروہ جواب دیں، یہ دھمکیاں کہاں سے آرہی ہیں؟میں تو یہ کہتا ہوں کہ یہی لوگ دھمکیاں دے رہے ہیں.

Load Next Story