امریکا میں فائرنگ کا خوفناک واقعہ، 2 افراد جاں بحق اور 6 زخمی

حملہ آور کی شناخت، واقعے کی وجہ اور زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں

امریکی ریاست منی سوٹا میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منیا پولیس کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ میں پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جان سے گئے جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو ہلاک کردیا۔ تاہم حملہ آور کی شناخت، واقعے کی وجہ اور زخمیوں کی موجودہ حالت کے بارے میں فوری طور پر مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔

منی سوٹا کے گورنر ٹم والز نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے سے نمٹ رہے ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Load Next Story