ثانیہ اشفاق نے لوگوں کو عماد وسیم کا موازنہ شعیب ملک سے کرنے پر آخر کیوں منع کیا؟
پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان جاری تنازع سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنا ہوا ہے جہاں دونوں کی ازدواجی زندگی اور علیحدگی سے متعلق مختلف دعوے سامنے آرہے ہیں۔
ثانیہ علیحدگی کے بعد عماد اور ان کے خاندان پر متعدد الزامات عائد کر چکی ہیں جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین عماد وسیم کا موازنہ شعیب ملک سے کر رہے ہیں۔
ثانیہ نے اس موازنے پر اتفاق نہیں کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ شعیب ملک کی ازدواجی زندگی میں مسائل ضرور رہے ہوں گے لیکن تب بھی انہوں نے اپنے بیٹے کو نہیں چھوڑا اور وہ اس کی زندگی کا حصہ ہیں۔ اس کے برعکس عماد اپنے بچوں کی پروا نہیں کرتے۔