ایران کا امریکا کو جواب، کویت اور امارات میں فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرون سے نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت اور متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی فوج نے سرکاری ٹی وی پر جاری بیان میں کہا کہ کویت کے احمد الجابر ایئر بیس پر امریکی فوج کے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام، سامان کے گوداموں اور جنگی طیاروں کے ہینگرز کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج نے مزید دعویٰ کیا کہ متحدہ عرب امارات کے المنہاد ایئر بیس پر موجود امریکی فوجی دستوں اور ریڈار نظام کو بھی میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کے یہ دعوے ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف مزید کارروائی کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
تاہم امریکی حکام کی جانب سے ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی یا مالی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔