کراچی؛ پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز میں فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم ہلاک، ساتھی فرار

ہلاک ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے کی گئی ہے، جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیاجارہا ہے، پولیس

کراچی:

نیوکراچی کے علاقے میں پولیس اوراسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا جبکہ اس کاساتھی موقع پرسے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کے علاقے نیو کراچی سیکٹر جی 23 میں  ہلاک ڈاکو کے قبضے سے ایک پستول 30 بور بمعہ لوڈ میگزین برآمد ہوا۔

ہلاک ڈاکو کی لاش کوضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او زاہد لودھی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔ ملزم نےزخمی حالت میں ندی میں چھلانگ لگادی تھی ۔ جسے گرفتار کرکے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ ملزم خون زیادہ بہہ جانے سے ہلاک ہو گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم کی شناخت جاوید کے نام سے کی گئی  ہے، جس کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیاجارہا ہے۔

Load Next Story