ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کوہلی اور وارنر کا ریکارڈ برابر کردیا
جنوبی افریقا کے جارح مزاج بیٹر کوئنٹن ڈی کوک نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
کوئنٹن ڈی کوک ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 10 سنچریاں بنانے والے دنیا کے پانچویں بیٹر بن گئے ہیں۔
ڈی کوک نے کیریبین پریمیئر لیگ میں بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف دھواں دار اننگز کھیلی اور صرف 57 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔
ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے جبکہ اسٹرائیک ریٹ 185.96 رہا۔
اس کارنامے کے بعد ڈی کوک بھارت کے ویرات کوہلی اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر کے برابر آگئے ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10، 10 سنچریاں بنا رکھی ہیں۔
اس فہرست میں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 22 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ پاکستان کے بابر اعظم 13 سنچریوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
ڈی کوک اب ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرنے کے بھی قریب ہیں۔ وہ 457 میچز میں 12 ہزار 867 رنز بناچکے ہیں اور اس فہرست میں نویں نمبر پر موجود ہیں۔
Quinton de Kock now has the joint third-most hundreds in T20s 🫡 💯 pic.twitter.com/HaGpz84oAk
— Cricinfo (@cricinfo) September 2, 2026