کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد بابراعظم کا دلچسپ جملہ وائرل

بابر اعظم نے خوشگوار انداز میں کہا کہ آج اصلی کنگ سے مل کر بہت اچھا لگا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے برطانوی بادشاہ کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد دلچسپ انداز میں ان کی تعریف کی جس پر مداحوں کی جانب سے بھی بھرپور ردعمل سامنے آرہا ہے۔

کنگ چارلس نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں کلیرنس ہاؤس میں خصوصی استقبالیہ دیا جہاں انہوں نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران کنگ چارلس نے پاکستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جبکہ محسن نقوی سے گفتگو میں پاکستان میں امن اور خطے میں استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔

ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے خوشگوار انداز میں کہا کہ آج اصلی کنگ سے مل کر بہت اچھا لگا۔

بابر اعظم کا یہ دلچسپ جملہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔ مداحوں کی جانب سے اسے خاص طور پر پسند کیا جا رہا ہے کیونکہ کرکٹ شائقین بابر اعظم کو اکثر کنگ بابر کے لقب سے پکارتے ہیں اور کنگ چارلس سے ملاقات کے بعد بابر اعظم نے دلچسپ انداز میں کہا کہ آج اصل کنگ سے مل کر بہت اچھا لگا ہے۔

 

 

Load Next Story