پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا اعلان
اوگرا نے 4 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے 4 ستمبر کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے کل کیلیے ہوگا۔
اوگرا نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد قیمت 349 روپے کی فی لیٹر پر پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔