لاہور، ریس لگاتی دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 4 افراد زخمی

دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ریسکیو

لاہور:

کلمہ چوک کے قریب ریس لگاتی دو موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں میں عظیم، عدنان اور علی اصغر بھی شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Load Next Story