لاٹری نے پاکستانی کو کروڑپتی بنا دیا، فون پر انعام جیتنے کی اطلاع ملی تو فراڈ سمجھ بیٹھے

شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی کے ساتھ لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے

فوٹو: فائل

قسمت کب اور کہاں انسان کی زندگی بدل دے، اس کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ ابوظبی کی لاٹری میں ایک پاکستانی شہری نے 1 کروڑ 50 لاکھ درہم کا بڑا انعام جیت لیا مگر جب انتظامیہ نے انہیں کامیابی کی اطلاع دی تو وہ اس خبر کو فراڈ کال سمجھ بیٹھے۔

لاٹری انتظامیہ نے 64 سالہ شوکت آفتاب کو پاکستان میں فون کرکے خوشخبری سنائی تاہم اتنی بڑی رقم جیتنے کی اطلاع پر انہیں یقین ہی نہ آیا۔

بعد ازاں لاٹری انتظامیہ نے شوکت آفتاب کو ویب سائٹ پر اپنا ٹکٹ نمبر چیک کرنے کی ہدایت کی۔ جب انہوں نے ٹکٹ نمبر چیک کیا تو اپنی حیران کن کامیابی کی تصدیق ہوگئی۔

شوکت آفتاب گزشتہ 15 سال سے باقاعدگی کے ساتھ لاٹری ٹکٹ خرید رہے تھے اور طویل انتظار کے بعد قسمت نے ان کا ساتھ دے دیا۔

اسی قرعہ اندازی میں چار بھارتی شہریوں اور ایک بنگلادیشی شہری نے بھی ایک ایک لاکھ درہم کے انعامات اپنے نام کیے۔

 

یوں ایک فون کال، جسے شوکت آفتاب پہلے دھوکا سمجھ رہے تھے، بالآخر ان کی زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری ثابت ہوئی۔

Load Next Story