ٹرمپ کا بڑا فیصلہ، ایڈم ٹیلی کو نیا امریکی آرمی سیکرٹری نامزد کردیا

ایڈم ٹیلی اس سے قبل امریکی فوج کے سول ورکس کے معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایڈم ٹیلی کو امریکی آرمی سیکرٹری نامزد کردیا ہے۔

ٹرمپ نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے ایڈم ٹیلی کو قائم مقام امریکی آرمی سیکرٹری مقرر کیا ہے۔ ایڈم ٹیلی اس سے قبل امریکی فوج کے سول ورکس کے معاون وزیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

ایڈم ٹیلی کو حال ہی میں مستعفی ہونے والے ڈین ڈرسکول کی جگہ نامزد کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈرسکول نے وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ساتھ اختلافات کے بعد استعفیٰ دیا تھا، تاہم انہوں نے استعفے کی واضح وجہ بیان نہیں کی تھی۔

امریکی فوج نے بھی ڈرسکول کے استعفے کے وقت فوری طور پر کوئی تفصیلی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

اس سے قبل پیٹ ہیگسیتھ نے اپریل میں اچانک جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے ہٹا دیا تھا، جبکہ یورپ اور افریقا میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کرسٹوفر ڈونا ہیو نے جون میں غیر متوقع طور پر استعفیٰ دے دیا تھا۔

تازہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی فوج میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Load Next Story