گلوکارہ آئمہ بیگ نے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا

گلوکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس کے حوالے سے ’سنگل‘ لکھا

پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے شادی کے تقریباً ایک سال بعد اپنے شوہر زین احمد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں وہ سیاہ لباس اور سلور بلونڈ بالوں میں نظر آئیں مگر مداحوں کی توجہ ان تصاویر سے زیادہ ان کے کیپشن نے حاصل کر لی۔

گلوکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں اپنے ریلیشن شپ اسٹیٹس کے حوالے سے ’سنگل‘ لکھا، جسے ان کی جانب سے زین احمد سے علیحدگی کی تصدیق قرار دیا جا رہا ہے۔

شادی سے قبل بھی دونوں اپنے تعلق کے حوالے سے کھل کر اظہار کرتے رہے تھے مگر حالیہ عرصے میں آئمہ بیگ کی بعض سوشل میڈیا پوسٹس کے بعد ان کی ازدواجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں ہونے لگی تھیں۔

اب گلوکارہ کی جانب سے خود کو ’سنگل‘ قرار دینے کے بعد دونوں کی علیحدگی کی خبریں سامنے آئی ہیں جبکہ زین احمد کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس کے علاوہ آئمہ بیگ کے ایک تازہ انسٹاگرام کامنٹ نے ان کی ازدواجی زندگی میں مسائل اور علیحدگی کی قیاس آرائیوں کو مزید ہوا دی ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’سنگل کا مطلب سنگل ہی ہوتا ہے‘۔

 

 

Load Next Story