راولپنڈی: سسرال میں خاتون مبینہ طور پر قتل، واقعے کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش
راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے حبیب لائن اڈیالہ روڈ پر سسرال میں مبینہ طور پر مظالم کی شکار ایک اور خاتون کو قتل کردیا گیا، واردات کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔
پولیس کے مطابق محمد ابرہیم نے بتایا کہ ڈیرہ غازی خان کا رہاہشی ہوں زمینداری کرتا ہوں ہمشیرہ سندس کی شادی تنویر سے دو سال قبل ہوئی جس سے ایک بیٹا ہے جسکی عمر ایک سال ہے بہنوئی تنویر دبئی میں ملازمت کرتا تھا اور چار ماہ قبل واپس آیا لیکن شادی کے بعد سے ہمشیرہ اور خاوند کے مابین ناچاقی رہتی تھی کیونکہ اسکا خاوند لڑکیوں سے فون پر باتیں کرتا رہتا اور زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتا۔
گزشتہ تین چار دن سے میرے بہنوئی نے میری ہمشیرہ کو شک کی بنا پر زہنی دباؤ میں رکھا ہوا تھا گزشتہ شب میری ہمشیرہ کی والدہ سے بات ہوئی تو اس نے بتایاکہ سسرال والوں نے بہت زیادہ پریشان کر رکھا ہے۔
ہمشیرہ کو کال کی تو کال بہنوئی کی ہمشیرہ فضا نے اٹھائی اور بتایاکہ آپ کی ہمشیرہ نے خودکشی کرلی ہے اطلاع پاکر بھائیوں کے ساتھ وہاں پہنچے تو دیکھا ہمشیرہ کو تازی مہندی لگی ہوئی تھی ہمشیرہ کو اسکے خاوند تنویر اور عبد العزیز نے دیگر نامعلوم کے ساتھ مل کر گلے میں پھندا ڈال کر قتل کردیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
ادھر پولیس زرائع کا کہناتھاکہ پولیس ٹیم اطلاع پر موقع پر پہنچی تو بظاہر کمرے کا دروازہ توڑا ہوا اور نعش کمرے میں بستر پر پڑی تھی گلے میں دوپٹہ اور گردن پر پھندے کا نشان تھا اور ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی پہنچی ہوئی تھی۔
حالات واقعات مشکوک پاکر تمام فرانزک شواید اکھٹے کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
بظاہر جسم پر پھندے کے نشان کے علاؤہ دیگر کسی قسم کے ظاہری زخم وغیرہ کا نشان نہیں ملا جبکہ ڈاکٹر نے فرانزک سائنس ایجنسی کی رپورٹ آنے پر حتمی رائے دینے کا عندیہ دیا ہے۔