ایران پر امریکا کا معاشی شکنجہ مزید سخت، یورپی یونین بھی مہم میں شامل ہوگئی
واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ یورپی یونین بھی ایران کے خلاف امریکی معاشی دباؤ کی مہم ’’آپریشن اکنامک آؤٹ کاسٹ‘‘ میں باضابطہ طور پر شامل ہوگئی ہے۔
ڈان کے مطابق بیسنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکا اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ ایران عالمی مالیاتی نظام کو اپنے جوہری پروگرام، ہتھیاروں کی تیاری اور اتحادی گروہوں کی مالی معاونت کے لیے استعمال نہ کرسکے۔
امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ ایران کے خلاف معاشی دباؤ اس وقت تک جاری رکھا جائے گا جب تک اس کی باقی ماندہ مالی معاونت کے ذرائع ختم نہیں ہوجاتے۔
The European Union has officially joined Operation Economic Outcast and we appreciate their strong and early stance. The United States stands firm with our allies in ensuring the murderous Iranian regime cannot exploit the global financial system to fund its nuclear ambitions,…
— Treasury Secretary Scott Bessent (@SecScottBessent) September 3, 2026
یورپی یونین کی اس مہم میں شمولیت سے ایران پر مالی اور اقتصادی دباؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی مالیاتی نظام میں ایرانی سرگرمیوں پر بھی مزید پابندیاں عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔