سیکیورٹی فورسزکا قلات میں آپریشن، 12بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
سیکیورٹی فورسزکابلوچستان کےضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن، 12بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردجہنم واصل، دہشت گردوں کاٹھکانہ کامیابی سےتباہ کردیاگیا، دہشت گردوں کااسلحہ اوربارودی سرنگیں تباہ کردی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، 'فتنہ الہندوستان' سے وابستہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کئے گئے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو 'سرجیکل ایکشن' کے ذریع تباہ کر دیا گیا۔
آپریشن کے نتیجے میں بھارت کے حمایت یافتہ تمام بارہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے، موقع پر ہی اسلحہ کا ذخیرہ اور دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلات بھی تباہ کر دیئے گئے، علاقے میں موجود کسی بھی ممکنہ دہشت گرد کے خاتمے کے لئے کلیرئنس آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے وژن "عزمِ استحکام" کے تحت انسدادِ دہشت گردی کی بھرپور مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔