امریکا کو عرب ممالک اور ایرانی خودمختاری کی کوئی پروا نہیں، عباس عراقچی
تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اردن کے وزیر خارجہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے امریکا پر عرب اور ایرانی خودمختاری کا احترام نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
عراقچی نے سوال اٹھایا کہ کیا اردن کے وزیر خارجہ اس بات سے لاعلم ہیں کہ امریکا نے ابتدائی حملوں کے دوران عرب ممالک کی فضائی حدود، زمین اور سمندری حدود استعمال کیں، جن کے نتیجے میں ان کے بقول بے گناہ ایرانی شہری مارے گئے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید سوال کیا کہ ایران کسی ایسے جارح کے خلاف جواب دینے سے پہلے مزید کتنے وقت تک انتظار کرے جو نہ عرب ممالک کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے اور نہ ایران کی۔
عراقچی کا یہ بیان ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران سامنے آیا ہے۔
كم من الوقت يرى وزير الخارجية الأردني أنه يتعين على إيران أن تنتظر قبل أن تردّ على معتدٍ لا يحترم سيادة العرب ولا سيادة إيران؟
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) September 4, 2026
وهل هو حقًا غير مدرك أن المجال الجوي والأراضي والمياه العربية استُخدمت في الهجمات الأمريكية الأولى التي أسفرت عن مقتل إيرانيين أبرياء؟ pic.twitter.com/joI7qMsMOS
ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران امریکی فوجی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ خطے کے بعض عرب ممالک کی حدود کے استعمال کو بھی شدید اعتراض کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔