لائٹ چلی گئی اور کپڑے استری نہیں؟ کچن کی یہ ایک چیز کام آسکتی ہے

نازک یا خاص کپڑے پر استعمال کرنے سے پہلے محلول کو کسی چھپے ہوئے حصے پر آزمانا بھی بہتر ہے۔

تیار ہو کر گھر سے نکلنا ہو اور عین اسی وقت بجلی چلی جائے تو سب سے بڑی پریشانی استری کے منتظر سلوٹوں بھرے کپڑے بن جاتے ہیں۔ ایسے میں کچن میں موجود سفید سرکہ ایک آسان متبادل ثابت ہو سکتا ہے۔

سفید سرکہ صرف کھانوں اور صفائی کے کام ہی نہیں آتا بلکہ اسے کپڑوں کی سلوٹیں قدرے ہموار کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

اس ٹِپ کو آزمانے کے لیے ایک اسپرے بوتل میں سفید سرکہ اور پانی برابر مقدار میں ملا لیں۔ اب سلوٹوں والے کپڑے کو ہینگر پر لٹکائیں اور تیار کردہ محلول کا ہلکا سا اسپرے کریں۔

اسپرے کے بعد کپڑے کو چند منٹ تک لٹکا رہنے دیں اور ہاتھوں سے کپڑے کو آہستگی سے سیدھا کریں۔ نمی خشک ہونے کے ساتھ معمولی سلوٹیں کم نمایاں ہو سکتی ہیں اور کپڑا نسبتاً ہموار دکھائی دے سکتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ طریقہ استری کا مکمل متبادل نہیں اور گہری یا سخت سلوٹوں پر اس کا اثر محدود ہو سکتا ہے۔ نازک یا خاص کپڑے پر استعمال کرنے سے پہلے محلول کو کسی چھپے ہوئے حصے پر آزمانا بھی بہتر ہے۔

یوں اچانک بجلی جانے یا استری دستیاب نہ ہونے کی صورت میں کچن میں موجود سفید سرکہ آپ کے لیے ایک فوری لائف اسٹائل ہیک ثابت ہو سکتا ہے۔

Load Next Story