لاہور؛ فلیٹ سے 25 سالہ خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد

خاتون بیوٹیشن کا کام کرتی تھی اور فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی، پولیس

لاہور:

اسلام پورہ کے علاقے سے 25 سالہ ارشمہ نامی خاتون کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون بیوٹیشن کا کام کرتی تھی اور فلیٹ میں اکیلی رہائش پذیر تھی۔

لاش کو اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا گیا، خودکشی سمیت تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہے۔

ایس پی سٹی ارشد حیات کانجو کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Load Next Story