چنیوٹ: سفاک واردات، کھیتوں سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد، آئی جی پنجاب کا نوٹس

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او چنیوٹ کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے اور سفاک واردات میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے

فوٹو: اسکرین گریب

پنجاب کے علاقے چنیوٹ میں کھیتوں سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، واقعے کا آئی جی نے نوٹس لے کر ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

پولیس کے مطابق چنیوٹ میں تھانہ صدر کے علاقے چک 126 ج ب میں کھیتوں سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کا آئی جی پنجاب عبدالکریم نے نوٹس لیا اور آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او چنیوٹ کو واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا اور سفاک واردات میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے یا۔

آئی جی نے کہا کہ معصوم بچوں کے قتل میں ملوث سفاک ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔

ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف، سینئر پولیس افسران، فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق 30 اگست 2026 کو شہری شاہنواز نے بیوی کو قتل کیا تھا اور اس کے ملزم بچوں کے ہمراہ لاپتا ہوگیا تھا اور اس واقعے پر تھانہ صدر میں مقدمہ درج ہے۔

ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے  مارے جا رہے ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

Load Next Story