شوہر یاسر حسین سے 11 سال عمر کا فرق؛ اقرا عزیز نے دل کی بات بتادی

یاس حسین اور اقرا عزیز کی شادی سات سال قبل ہوئی تھی اور دونوں کے دو بچے بھی ہیں

ڈراما انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑی یاسر حسین اور اقرا عزیز کی شادی 2019 میں ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان عمر میں 11 سال کا قابل زکر فرق ہے۔

اداکارہ اقرا عزیز کو ساتھی اداکار یاسر حسین کے ساتھ شادی کے بعد سے جس سوال کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑا ہے وہ ان دونوں کے درمیان عمر کا فرق ہے۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں اقرا عزیز نے عمر کے فرق پر ہونے والی مسلسل تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یاسر حسین جیسے شوہر کا ساتھ ملنے پر خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں۔

اداکارہ اقرا عزیز کا مزید کہنا تھا کہ مختلف لوگ ان کی شادی کے بارے میں مختلف آرا رکھتے ہیں لیکن دوسروں کی باتوں نے کبھی شوہر کے لیے ان کے اپنے احساسات کو تبدیل نہیں کیا۔

شوہر سے تقریباً 11 سال عمر کے فرق کے بارے میں سوال پر اقرا عزیز نے کہا کہ ان کے خیال میں یہ فرق بالکل معمول کی بات ہے۔ ہمارے والدین کے درمیان میں ایسا رہا ہے۔ یہ معمول کی بات ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ رشتے میں صرف عمر کا فرق اہم نہیں ہوتا بلکہ اصل چیز یہ ہے کہ انسان اپنے شریکِ حیات کے ساتھ کتنا وابستگی، سکون اور ذہنی ہم آہنگی محسوس کرتا ہے۔

اقرا نے واضح کیا کہ چاہے عمر میں فرق ہو یا نہ ہو رشتے کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ دونوں افراد ایک دوسرے کے ساتھ کس قدر آرام دہ محسوس کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقرا اور یاسر حسین کے دو بچے ہیں۔ پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش جولائی 2021 میں جبکہ جنوری 2026 میں بیٹی صوفیہ حسین کی پیدائش ہوئی ہے۔
 

Load Next Story