کراچی: سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

دریں اثنا لیاری تارا پمپ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں رات گئے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا

کراچی:

سپرہائی وے جمالی پل کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔

 ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 22 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، دریں اثنا لیاری چاکیواڑہ تارا پمپ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جنہیں رات گئے طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت 23 سالہ ابراہیم اور 26 سالہ زاہد کے نام سے کی گئی، تاہم اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

Load Next Story