راولپنڈی میں 21 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا، ملزم فرار
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 21 سالہ صبا کے نام سے ہوئی ہے
راولپنڈی:
تھانہ رتہ امرال کے علاقے ڈھوک رتہ میں 21 سالہ لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 21 سالہ صبا کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی جبکہ فائرنگ کرنے والا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔