گل پلازہ آتشزدگی کیس کا چالان عدالت میں جمع، تنویر پاستا مرکزی ملزم قرار

گیارہ سالہ حذیفہ کا مقدمہ الگ کرکے جیونائل کیس میں چالان پیش کردیا گیا

فوٹو: فائل

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں تفتیشی حکام نے گل پلازہ آتشزدگی کے مقدمے کا چالان جمع کرادیا جس میں تنویر پاستا کو مرکزی ملزم قرار دیا گیا ہے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے روبرو سانحہ گلازہ کیس کی سماعت ہوئی۔ تنویر پاستا اور دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔ تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے چالان جمع کرادیا۔ چالان میں تنویر پاستا کو مرکزی ملزم بتایا گیا ہے۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ تنویرپاستا، رمضان، نعمت اللہ، عمار اسماعیل کو ضمانت پر ہیں۔ 11 سالہ حذیفہ کا نام ملزم کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔ چالان کے ساتھ 85 گواہوں کی فہرست بھی پیش کی گئی ہے۔

ملزم امین کو چالان میں مفرور ظاہر کیا گیا ہے۔ عدالت نے سماعت 9 ستمبر تک ملتوی کردی۔ چالان میں سانحہ گل پلازہ میں 72 افراد کے جاں بحق ہونے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ 11 سالہ حذیفہ کا مقدمہ الگ کردیا گیا۔ حذیفہ  کا جیو نائل کیس میں چالان پیش کردیا گیا۔

Load Next Story