مریم نواز چھوٹی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کےلیے خصوصی طیارے پر لندن  روانہ

مریم نواز کی چھوٹی بیٹی نے برطانوی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لندن روانہ ہو گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلی مریم نواز خصوصی طیارے پر لندن روانہ ہوئیں، مریم نواز شریف لندن میں دو سے تین روز قیام کریں گی۔

ذرائع نے کہا کہ مریم نواز شریف چھوٹی بیٹی کی گریجویشن تقریب میں شرکت کریں گی، مریم نواز کی چھوٹی بیٹی نے برطانوی یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی۔

ذرائع  کے مطابق گریجویشن تقریب میں شرکت کے بعد مریم نواز بیٹی کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوں گی، مریم نواز کا دورہ لندن پرائیویٹ نوعیت کا ہوگا،  دورہ لندن کے دوران مریم نواز کی سیاسی ملاقاتیں متوقع نہیں ہیں۔

Load Next Story