یو ایس اوپن: ٹینس کورٹ میں ’بھنگ‘ کی شدید بو، سبالینکا کو میچ روکنا پڑ گیا
یو ایس اوپن میں عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار آرینا سبالینکا کو کورٹ میں ’بھنگ‘ کی بو پھیلنے پر میچ روکنا پڑ گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آرینا سبالینکا کو تیسرے راؤنڈ کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب اسٹیڈیم میں بھنگ کی شدید بو پھیلنے پر انہوں نے امپائر کی توجہ اس جانب دلائی۔
لوئس آرمسٹرانگ اسٹیڈیم میں ازبکستان کی کامیلا راخیمووا کے خلاف میچ کے دوران سبالینکا نے دوسرے سروس گیم میں کھیل کچھ دیر کے لیے روک کر امپائر ایوا اسدراکی مور سے شکایت کی۔
انہوں نے کہا کہ بو بہت تیز ہے اور امپائر سے اسے دور کرنے کے لیے کارروائی کی درخواست کی۔
سبالینکا نے میچ کے بعد واضح کیا کہ انہیں لوگوں کے تفریح کرنے یا بھنگ استعمال کرنے پر اعتراض نہیں تاہم ان کی خواہش ہے کہ شائقین ٹینس کورٹ کے قریب ایسا نہ کریں کیونکہ اس سے کھیل پر توجہ مرکوز کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
Aryna Sabalenka had to speak to the umpire mid-match at the U.S. Open due to someone smoking weed:
— The Tennis Letter (@TheTennisLetter) September 4, 2026
“Someone is smoking weed. Do you mind? Because it’s so strong.”
pic.twitter.com/Fx2JnzZ6QN
واضح رہے کہ نیویارک میں 21 سال سے زائد عمر افراد کے لیے تفریحی طور پر بھنگ کا استعمال قانونی ہے تاہم یو ایس اوپن کے احاطے میں سگریٹ نوشی کی اجازت نہیں ہے۔
سبالینکا کے مطابق تیز ہوا کے باعث باہر سے آنے والی بو اسٹیڈیم تک پہنچی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ کے دوران پہلے بھی ایسی بو محسوس کرچکی ہیں مگر اس مرتبہ شدت غیر معمولی تھی۔
Aryna Sabalenka spoke in press about someone smoking weed during her match at the US Open
— The Tennis Letter (@TheTennisLetter) September 4, 2026
“How much of a high are you on over here compared to the other majors?”
Aryna: “High? The level? Now I can only hear weed stuff. If they’re gonna keep smoking I might get high.”… pic.twitter.com/CZ1R2CbgaG