روانڈا میں افغان لڑکیوں کیلئے اسکول قائم

افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے نوعمر لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے

طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد، افغانستان دنیا کا واحد ملک ہے جس نے نوعمر لڑکیوں کے اسکول جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ لیکن بہت سے لوگ پابندی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اگرچہ دوسرے ملک میں ہی سہی۔

اس کی ایک مثال روانڈا میں ایکغان لڑکیوں کا اسکول ہے جو اب دوبارہ کھل گیا ہے. اسکول کی ڈائریکٹر شبانہ بسیج راشیخ کہتی ہیں کہ میں اس اقدام سے بہت مشکور ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ 2021 میں جب دارالحکومت کابل شدت پسند طالبان کے قبضے میں چلا گیا تو لاکھوں لڑکیوں کے لیے تعلیم کا موقع دھواں ہو گیا۔ہم نے سب سے پہلا کام اسکول کے تمام کاغذات کو جلا دیا، تاکہ طالبان طالب علموں، والدین یا عملے کا پتہ نہ لگا سکیں۔

وہ اسکول کی ویب سائٹ پر لکھتی ہیں کہ ہم نے طالب علموں کے ناموں، ان کی کہانیوں، ان کی شناختوں کو آگ لگا دی۔ ہر چیز آگ میں جل گئی۔

سولا اسکول (اسکول آف لیڈرشپ، افغانستان) کو تب لڑکیوں کے لیے ملک کا واحد بورڈنگ اسکول قرار دیا گیا۔ لیکن بسیج راشیخ اور سینکڑوں طلباء میں سے بہت سے اب اپنے وطن سے بھاگ چکے ہیں۔

Load Next Story