’مرزا پور‘ نے بڑی اسکرین پر آتے ہی تہلکہ مچا دیا، پہلے روز 25 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس

فلم کی پہلے دن کی کمائی حالیہ فلموں ’آوارہ پن 2‘، ’دھمال 4‘، اور ’بھوت بنگلہ‘ کی اوپننگ سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

بھارت کی مقبول ویب سیریز ’مرزا پور‘ نے او ٹی ٹی کے بعد اب سینما گھروں میں بھی اپنی مقبولیت ثابت کر دی، فلمی ورژن ’مرزا پور: دی مووی‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر شاندار آغاز کیا۔

علی فضل، پنکج ترپاٹھی اور دیویندو سمیت کئی معروف اداکاروں سے سجی فلم 4 ستمبر 2026 کو سینما گھروں کی زینت بنی، جہاں ایڈوانس بکنگ کے دوران ہی اسے شائقین کی جانب سے زبردست ردعمل ملا۔

رپورٹ کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا کاروبار کیا جبکہ ناقدین اور شائقین کی جانب سے ملنے والے مثبت ردعمل نے بھی اس کی باکس آفس کارکردگی کو تقویت دی۔

فلم کی پہلے دن کی کمائی حالیہ فلموں ’آوارہ پن 2‘، ’دھمال 4‘، ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ اور ’بھوت بنگلہ‘ کی اوپننگ سے بھی زیادہ بتائی جا رہی ہے۔

فلم کی ہدایت کاری گرمیت سنگھ نے کی جبکہ اسے پنیت کرشنا نے تحریر کیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں علی فضل، دیویندو، پنکج ترپاٹھی، جتیندر کمار، رسیکا دگل، روی کشن، شریا پلگاؤںکر اور شویتا ترپاٹھی سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ’مرزا پور‘ کا آغاز 2018 میں ویب سیریز کے طور پر ہوا تھا اور 2024 تک اس کے تین سیزنز سامنے آنے کے بعد میکرز نے اسے بڑے پردے پر لانے کا فیصلہ کیا۔

Load Next Story