اکشے کھنہ کے تھپڑوں سے عامر خان کا چہرہ سوج گیا، 25 سال بعد حیران کن انکشاف
بالی ووڈ کی مقبول فلم ’دل چاہتا ہے‘ کو ریلیز ہوئے 25 برس مکمل ہونے پر فلم کی کاسٹ اور ٹیم نے شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے دلچسپ واقعات یاد کیے جن میں عامر خان کو ایک سین کیلئے حقیقت میں 17 تھپڑ مارے جانے کا انکشاف بھی سامنے آیا۔
فلم کے ہدایت کار فرحان اختر نے اس موقع پر بتایا کہ ایک اہم سین میں اکشے کھنہ کے کردار ’سد‘ کو عامر خان کے کردار ’آکاش‘ کو تھپڑ مارنا تھا مگر حیران کن طور پر اس سین کیلئے فلمائے گئے تھپڑ نقلی نہیں بلکہ حقیقی تھے۔
عامر خان کے مطابق مختلف کیمرا اینگلز اور شاٹس کیلئے یہ منظر 17 مرتبہ فلمایا گیا اور ہر مرتبہ اکشے کھنہ نے انہیں حقیقت میں تھپڑ مارا۔
فرحان اختر نے ایک اور دلچسپ بات بتائی کہ انہوں نے اکشے کھنہ کو ہدایت دی تھی کہ وہ طے شدہ لمحے سے ذرا پہلے عامر خان کو تھپڑ ماریں تاکہ ان کے چہرے پر حیرت کا ردعمل حقیقی نظر آئے۔