لامین یامال اور انیس گارسیا کا پیرس میں رومانس؛ سوشل میڈیا پر دھوم مچاتی نئی تصاویر دیکھیں
اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یامال ایک بار پھر اپنی گرل فرینڈ انیس گارسیا کے ساتھ تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بن گئے جب پیرس میں دونوں کی رومانوی تصاویر نے مداحوں کی توجہ حاصل کی۔
19 سالہ فٹبالر نے انسٹاگرام پر انیس گارسیا کے ساتھ کچھ ایسی تصاویر شیئر کیں جو اس سے قبل منظرِ عام پر نہیں آئی تھیں۔ یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئیں جب یامال کو 2025-26 لا لیگا سیزن کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
اس سے قبل یامال اور انیس نے میڈرڈ میں منعقدہ اے ایف ای ایوارڈز کی ریڈ کارپٹ تقریب میں سفید ملبوسات پہن کر ایک ساتھ شرکت کی جو کسی ایوارڈ تقریب میں بطور جوڑی ان کی پہلی نمایاں موجودگی تھی۔
مختلف افواہوں اور تنازعات کے باوجود یامال اور انیس ایک دوسرے کی حمایت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور سوشل میڈیا کے ساتھ عوامی تقریبات میں بھی ایک ساتھ نظر آرہے ہیں۔